ٹنڈوالہ یار میں پیپلزپارٹی کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا

ہفتہ 3 فروری 2024 22:33

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2024ء) ٹنڈوالہ یار میں پیپلزپارٹی کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ورک کرنے میں جیالے ہی مسلسل تنقید کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے نشست این اے 217 کے پی پی امیدوار ذوالفقار ستار بچانی کے والد عبدالستار بچانی کے گوٹھ مٹو خاصخیلی پہنچنے پر ووٹروں جیالوں نے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ہم 5 سالوں سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں اب آپ ہم سے ووٹ مانگنے آئے ہو اس ویڈیو ریکارڈنگ کو دیکھ کر عبدالستار بچانی موبائل کمیرے بند کرانے کی ہدایت کرتے رہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ ٹنڈوالہ یار کے ایک اور گوٹھ دریا خان مری میں منعقد پیپلز پارٹی کی تقریب میں این اے 217 پر پی پی امیدوار ذوالفقار ستار بچانی پی ایس 59 کے امیدوار امداد پتافی کی موجودگی میں تنقید کے وار کردئے ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری کے بھائی اسماعیل مری نے انتخابی کارنر میٹنگ کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان پی پی کے منتخب نمائندے عوام کے کام نہیں کئے اس لئے اج ان کو ٹوپی اتارنا پڑ رہی ہے اگر یہ عوام کے کام کرتے تو انہیں نہ ہی ٹوپی اتارنی پڑھتی اور نہ ہی عوام کی منتیں کرنی پڑھتی 15سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہیپر عوام کے مسائل حل نہیں کئے گئے اس سے قبل بھی الیکشن کمپین اور مختلف کارنر میٹنگ میں جیالوں ووٹروں نے پی پی کے امیدوار کی 15 سالہ کارکردگی کے سوالات اٹھاتے رہے ہیں اور اگر ایسی کارگردگی رہی تو ان مزید آئندہ الیکشن میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔#