کہتے ہیں مناظرہ کرو، میں کہتا موازنہ کرو، فیصلہ ہوجائے گا معمار نوازشریف ہے
ایک شخص کہتا تھا وہ فرشتہ ہےاور باقی چور ہیں لیکن کرپشن 140 پر چلی گئی، پی ٹی آئی کے دورایک اینٹ نہیں لگائی گئی، اگر چاہتے ہو دوبارہ خوشحالی کا دور آئے تو 8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں شیر پر مہر لگانی ہے۔ صدر ن لیگ شہبازشریف
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 فروری 2024 19:02
(جاری ہے)
پچھلی حکومت نے نوازشریف کے ہر منصوبے کو بے دردی سے ختم کیا، چاہے وہ پی کے ایل آئی سنٹر لاہور ہو، جو دنیا کا مایہ ناز گردے کی پیوندکاری کا ہسپتال اربوں روپے کی لاگت سے بنایا۔
گوجرانوالہ میں ڈائیلاسز سنٹرز کو اور پورے پنجاب میں ہیلتھ سنٹر کو برباد کیا گیا۔ نوازشریف جب تھا تو کرپشن 141پوائنٹ پر تھی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ان کو دکھا دیا کہ کرپشن کا انڈیکس کہا ں چلا گیا، نوازشریف نے ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ کرپشن پر کاری ضرب لگاتا رہا۔ نوازشریف نے ہزاروں بچوں کو لیپ ٹاپس دیئے، سڑکیں بنائی، کرپشن پر کاری ضرب لگائی، اربوں روپے فلائی اوور، انٹرچینج ، موٹروے بنائی تو کرپشن بھی نیچے آئی۔ جب 2013میں نوازشریف نے اقتدار سنبھالا تو کرپشن کا گراف 141پر تھا، لیکن جب اقتدار چھوڑا توکرپشن 117پر آگئی۔ پھر ایک دور آیا جس نے کہا کہ وہ فرشتہ ہے، کرپشن دوبارہ 140پر چلی گئی، یہ کہتے ہیں مناظرہ کرو، میں کہتا ہوں موازنہ کرو، فیصلہ ہوجائے گا کہ نوازشریف معمار ہے یا کوئی ہے۔ دن رات جو چور چور کا ورد کرتا تھا، آج بھی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی، کہا شہبازشریف کی مخلوط 13جماعتوں کی حکومت تھی،ایک سال میں کرپشن کا گراف گر کر7پوائنٹس نیچے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کے دور ایک اینٹ نہیں لگی لیکن کرپشن دوبارہ اوپر چلی گئی۔ نوازشریف کا دور آیا تو دوبارہ خوشحالی کا دور آئے گا، 8فروری کو ہیر پھیر پر نہیں شیر پر مہر لگانی ہے۔مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سیاحوں کے لیے اپنے طیارے فرانس کیوں بھیج رہے ہیں؟
-
ایران خود صدر ابراہیم رئیسی کی موت کا ذمہ دار ہے، امریکہ
-
گندم سکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا، فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری
-
9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس نے اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں، فواد چوہدری کا انکشاف
-
شدید گرمی ،ہیٹ ویو کے خدشات، پنجاب میں کالجز کے اوقات کار تبدیل
-
ہتک عزت قانون کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
پنجاب اسمبلی بھرتی کیس، چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
-
یوکرین جنگ: اسحلہ کی فراہمی عالمی قوانین کے تابع ہونی چاہیے، ناکامتسو
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
یمن: انسانی حقوق ماہرین کا گرفتار بہائیوں کی رہائی کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.