پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی حمایت میں انتخابی جلسے کا انعقاد

اتوار 4 فروری 2024 12:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2024ء) سابق ركن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی انتخابی مہم اور سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و این اے 202 خیرپور کی امیدوار ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی كارنر میٹنگز اور جلسے منعقد ہورہے ہیں ۔گزشتہ روز تحصیل کوٹڈیجی کے یونین کونسل گوندڑو میں غلام رسول داریجو اور ڈسٹرکٹ ممبر کائوسل ارسلان داریجو کے جانب سے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ جب یونین کونسل گوندڑو پہنچی تو عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پہولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ جیئے بھٹو، جیئے بلاول کے نعرے لگائے گئے ۔ نئی سوچ کے نعروں سے پنڈال گونج اٹھا،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی PS-27 کے امیدوار ھالار منظورِ وسان، سابقہ ایم پی اے ادی غزالہ سیال، پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل خیرپور اور تحصیل کوٹڈیجی کے عہدیداران و مقامی رہنما ساتھ موجود تھے۔