مارک زکربرگ اس سال سب سے زیادہ کمانے والے فرد بن گئے
بانی بل گیٹس 145 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں نمبر پر چلے گئے،رپورٹ
اتوار 4 فروری 2024 16:45
(جاری ہے)
خیال رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصے قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے۔2022 میں میٹا ورس کی تیاری کے لیے پرعزم مارک زکربرگ کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا۔
درحقیقت ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد سے باہر نکل گئے تھے۔مارک زکربرگ کی دولت 2022 میں گھٹ کر 35 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آگئی تھی کیونکہ اس وقت میٹا کے حصص کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔مگر 2023 میں مارک زکربرگ نے اپنی توجہ حقیقی دنیا پر مرکوز کرتے ہوئے میٹا پلیٹ فارم کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے۔یہ اقدامات کمپنی کے لیے اب تک بہتر ثابت ہوئیہیں اور مارک زکربرگ کی دولت میں رواں سال کے دوران 42.4 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔مارک زکربرگ میٹا کے 12.8 فیصد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا انحصار بھی اس پر ہے۔مارک زکربرگ کے ساتھ ساتھ میٹا کی مارکیٹ ویلیو میں بھی اس سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔میٹا کی مارکیٹ ویلیو 1200 ارب ڈالرز سے زائد ہوچکی ہے اور اکتوبر سے دسمبر 2023 کی سہ ماہی کے دوران کمپنی کے منافع میں 3 گنا اضافہ ہوا۔میٹا کے حصص میں ریکارڈ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے حصص کے منافع کے طور پر مارک زکربرگ کو ایک سال کے دوران 70 کروڑ ڈالرز دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ ایلون مسک 205 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں مگر ایمازون کے بانی جیف بیزوز 197 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور بظاہر ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔فرانس کے برنارڈ آرنلٹ 185 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاکستان کا غیرمساوی بین الاقوامی مالیاتی نظام میں وسیع پیمانے پراصلاحات کا مطالبہ
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
-
امریکہ میں 10 سالہ بچے نے ماں کو گولی مارکرہلاک کردیا
-
امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار
-
امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، انٹونی بلنکن
-
جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں، حماس رہنما
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کر دی
-
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا ملائیشیا میں مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں 2.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
امریکا فلسطین کے معاملہ پرویٹوپاور کا غلط استعمال کررہا ہے، چین
-
امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے احتساب کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.