نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کا افتتاح کردیا

پیر 5 فروری 2024 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیااور کھیلوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے سنوکر او ربیڈ منٹن کھیلی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزرا عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم او رمشیر وہاب ریاض نے بھی سنوکر، بیڈ منٹن او رلانگ ٹینس کھیلی جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے بھی ٹیبل ٹینس، سکوائش، بیڈ منٹن او رلانگ ٹینس کھیلی۔

وزیراعلی محسن نقوی نے جم،بیڈ منٹن کورٹ،سکوائش کورٹ، سوئمنگ پول، ٹیبل ٹینس روم، سنوکر روم، لانگ ٹینس کورٹ او ردیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بنائے کورٹس کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے جم میں ایکسرسائز کیلئے جدید مشینیں فراہم کرنے کے اقدام اور سپورٹس کمپلیکس کے اعلی معیار کی تعریف کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کے لان میں پودا بھی لگایا۔ صوبائی وزرا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔