ایران نے 28ممالک کے شہریوں کو پیشگی ویزاسے استثنا دینے کے فیصلہ پر عملدرآمد شروع کر دیا

منگل 6 فروری 2024 09:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) ایران نے سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کو پیشگی ویزالینے سے استثنا دینے کے فیصلہ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی نے کہا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے علاوہ بھارت ، روس، امارات، بحرین، قطر، کویت، لبنان، تیونس اور برازیل سمیت 28 دیگر ملکوں کے شہریوں کو پیشگی ویزاسے استثنادینے کا فیصلہ دسمبر میں کیا تھا جس پر عملدرآمد 5 فروری سے شروع ہو گیا۔

فیصلہ کے مطابق فضائی راستے سے آنے والے سعودی سیاحوں کو اب ویزالینے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم بری راستوں سے آنے والے سیاحوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ 2023 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ایران میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 48.5 فیصد اضافہ ہواہے۔