حلقہ این اے 85 کے عوام نے مسلم لیگ (ن)کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے، ڈاکٹرذوالفقارعلی

منگل 6 فروری 2024 16:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) حلقہ این اے 85 کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے،بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین دُم دبا کر بھاگنا شروع ہوگئے ہیں جتنی پذیرائی مجھے حلقہ کے عوام دے رہے ہیں انشاء اللہ کامیابی کے بعد عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھونگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار این اے 85سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اُمیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سلانوالی میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے جتنا وقت بھی عوامی خدمت کیلئے ملا میں نے اُس میں حلقہ عوام کی بے پناہ خدمت کی اور انشاء اللہ اب اگر عوام نے کامیاب کرایا تو مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھونگا۔آنیوالا وقت مسلم لیگ(ن) کا ہے۔