قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کیلئے ترستے رہے، جاوید ہاشمی

جمعرات 31 جولائی 2025 21:50

قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کیلئے ترستے رہے، جاوید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ روزانہ آکسیجن کیلئے ترستے رہے، سیاست اور طاقت نے انہیں تنہا کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا برطانیہ کا نظام یہاں نہیں چلے گا، قائداعظم نے جنرلز سے کہا یو آر سرونٹس آف دی سول سوسائٹی،قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، کراچی میں علاج کی سہولت موجود تھی۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائداعظم روزانہ آکسیجن کیلئے ترستے رہے، سیاست اور طاقت نے انہیں تنہا کر دیا، زیارت جیسے علاقے میں بیمار قائداعظم کو رکھنا ظلم تھا، محمد علی جناح ایک ہی تھے، ان کی باتوں پر آج بھی چلنا ہوگا۔