قصور،لڑکی سے ملنے کیلئے آئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

لڑکی کے باپ نے دونوں کو دیکھ لیا اور موقع پر ہی فائرنگ کر کے لڑکے کو قتل کر دیا،رپورٹ

جمعرات 31 جولائی 2025 21:50

قصور،لڑکی سے ملنے کیلئے آئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)قصور میں لڑکی سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان کو باپ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق مصطفی آباد میں محبوبہ سے ملنے آنے والے نوجوان کو محبوبہ کے باپ نے فائرنگ سے قتل کیا۔

(جاری ہے)

قصور کھڈیاں خاص کا رہائشی اکیس سالہ عرفان لڑکی سے ملنے اس کے گھر سرہالی روڈ مصطفی آباد گیا تھا، لڑکی کے باپ فرمائش علی نے دونوں کو دیکھ لیا اور موقع پر ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کی پولیس اطلاع پا کرجائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :