فیصل آباد، کماد کے کاشتکاروں کو ممنوعہ اقسام کی کاشت نہ کرنے کی ہدایت

بدھ 7 فروری 2024 12:16

فیصل آباد، کماد کے کاشتکاروں کو ممنوعہ اقسام کی کاشت  نہ کرنے  کی ہدایت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کماد کے کاشتکاروں کو ممنوعہ اقسام ٹرائی ٹران، سی اوایل 54،انڈین سی او 1148،ایل 118،ایس پی ایف 238،بی ایل 4، ایل 116، ایل 118اور بی ایف 162وغیرہ کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار کماد کی اگیتی ترقی دادہ اقسام سی پی ایف 243، ایچ ایس ایف 240،سی پی400۔

(جاری ہے)

77، درمیانی ترقی دادا اقسام ایس پی ایف 245،ایس پی ایف 234، ایس پی ایف 226،ایس پی ایف 213 اورپچھیتی ترقی دادہ اقسام سی او جے 84 وغیرہ کی کاشت سے بہترین فصل حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کماد کو ہماری زرعی معیشت میں ایک اہم نقد آور فصل کی حیثیت حاصل ہے جبکہ رقبہ کے لحاظ سے گنے کا شمار گندم، کپاس، چاول کے بعد چوتھے نمبر پر ہوتا ہے نیز ملکی استحکام،چینی کی ضرورت پوری کرنے اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے گنے کی پیداوار میں اضافہ ازحد ضروری ہو گیا ہے جس کےلئے کاشتکار وں کو چاہیے کہ وہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدر آمد کریں۔انہوں نے کہا کہ بہاریہ کماد کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :