ٹماٹر کی ٹنل میں کاشت کےلئے لمبے اور دوسری چھوٹے و درمیانے قد والی اقسام سے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے،پرنسپل ایگریکلچر آفیسر

بدھ 7 فروری 2024 13:50

ٹماٹر کی ٹنل میں کاشت کےلئے لمبے اور دوسری چھوٹے و درمیانے قد والی اقسام ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2024ء) کاشتکاروں کو ٹماٹر کی شاندار فصل حاصل کرنے کےلئے ٹنل میں سالار ایف ون، ساحل ایف ون، نقیب کی کاشت کا مشورہ دیا گیا ۔ایگریکلچر آفیسر و ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید نے بتایاکہ مذکورہ اقسام کی کاشت سے ٹماٹر کی بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ ٹماٹر کی ٹنل میں کاشت کےلئے دو طرح کی اقسام سے استفادہ کیاجاسکتاہے جن میں ایک لمبے قد والی دوسری چھوٹے و درمیانے قد والی قسم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ حالیہ تجربات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ ٹنل میں کاشت کے لئے ٹماٹر کی دوغلی یعنی ہائبرڈ اقسام زیادہ موزوں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر کی سالار ایف ون قسم عمومی کاشت کےلئے منظور کی گئی ہے جو 72 ٹن فی ایکڑ تک پیداوار دیتی ہے۔اسی طرح ساحل ایف ون نامی لمبے قد والی امپورٹڈ قسم میں ٹماٹر کاسائز قدرے بڑا اور شکل لمبوتری دل نما ہوتی ہے اور یہ قسم بھی اچھی پیداواری صلاحیت کی حامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نقیب نامی قسم چھوٹے قدکی عمومی کاشت کےلئے منظور شدہ ہے جو 21 سے 25 ٹن فی ایکڑ پیداوار دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :