الیکشن کمیشن میں انتخابی نتائج کے لیے الیکشن سٹی قائم

بدھ 7 فروری 2024 21:15

الیکشن کمیشن میں انتخابی نتائج کے لیے الیکشن سٹی قائم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) الیکشن کمیشن میں انتخابی نتائج کے لیے الیکشن سٹی قائم کردی گئی. بدھ کے روز الیکشن کمیشن سیکرٹریت میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز اور ایڈیشنل ڈی جی ہارون شنواری نے بتایا کہ گزشتہ تمام انتخابات کی طرح اس بار بھی الیکشن سٹی بنا دیا گیا انہوں نے کہا کہ الیکشن سٹی میں پورے پاکستان سے ریٹرننگ افسران انتخابی نتائج موصول ہونگے جسے تمام میڈیا اور مبصرین سے شیئر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ الیکشن سٹی کی خوبصورتی رزلٹ پر ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کے لیے روایتی اور غیر روایتی طریقے استعمال کیے جارہے ہیں انتخابی نتائج ای میل.

(جاری ہے)

وٹس ایپ اور فیکس کے زریعے ریٹرننگ افسران نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے انہوں نے کہا کہ ہر حلقے متعلق اسکرین پر نمائش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مختلف رنگ رزلٹ کی ترسیل متعلق آگاہی فراہم کریں گیالیکشن سٹی میں لائیو نتائج موصول ہونگے انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت آر او اور تمام متعلقہ الیکشن کمشنر اور سیکرٹریٹ کو بھیجوانے کا پابند ہیالیکشن سٹی ای ایم ایس سے منسلک ہوگا انہوں نے کہا کہ تمام ریٹرننگ افسران نے میڈیا وال کا بندوبست کیا ہے جہاں پر پولنگ سٹیشنز کے نتائج آویزاں ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈیٹا انٹری مکمل ہونے کے بعد فارم پنتالیس تشکیل پائے گا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ درپیش آیا تو دو یا تین بیک اپ سسٹم بھی معاونت کریں گے انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے ہیک ہونے کے کوئی چانسز نہیں ہیں کیونکہ سسٹم کا انٹرنیٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور رزلٹ کی تکمیل تک یہ نظام کرے گا اس موقع پر ہارون شنواری نے کہا کہ پولنگ سٹیشنز پر پریذایڈنگ افسران کوسختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ایجنٹوں سے دستخط لازمی لیں اور اگر کوئی ایجنت دستخط کرنے سے انکار کرے تواس سے تحریری طور پر وجہ لیا کریں اور اگر ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو اس پریذایڈنگ آفیسر کے خلاف کارروائی ہوگی….

اعجاز خان