الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسٹر دانیال عزیز امیدوار این اے 75نارووال کو نوٹس

بدھ 7 فروری 2024 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسٹر دانیال عزیز امیدوار این اے 75نارووال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10فروری 2024ء کو الیکشن کمیشن میں مقر ر کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مسٹر دانیال عزیز اگر جنرل الیکشن 2024 میں کامیاب قرار پاتے ہیں تو اٴْنکا حتمی نوٹیفکیشن کا اجراء الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نارووال کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا امیدوار بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر کیجاری کردہ نوٹس کا نہ تو جواب دیتے ہیں اور نہ حاضر ہوتے ہیں۔انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو انہوں نے ادا نہیں کیا جس بنا پران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔