
لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ الیکشن کمیشن کی غیر تربیت یافتہ عملہ کی تعیناتی کے باعث سامان کی ترسیل شدید بدنظمی کا شکار
بدھ 7 فروری 2024 21:00
(جاری ہے)
گزشتہ چار روز سے الیکشن اور پولنگ ڈیوٹی کی تعیناتی کے لیے تیار فہرستوں کے آویزاں کرنے میں تاخیر پر اساتذہ تنظیموں کی جانب سے شدید تحفظات اور خدشات کے اظہار کیا گیا تھا جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ الیکشن کمیشن کی غیر تربیت یافتہ عملہ کی تعیناتی کے لیے فہرستوں کی بار بار تبدیلی کے باعث پولنگ کے سامان کی ترسیل اسٹاف کی روانگی شدید بدنظمی بے ضابطگی اور تاخیر کے بعد پولنگ کے کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے .
پولنگ کا سامان وصول کرنے کے لئے جیم خانہ بدین میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے پہنچنے والے مرد اور خواتین ملازمین کو دن بھر راش بدنظمی کے باعث سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا . الیکشن کمیشن کی ایک اور مبینہ غفلت 6 ماہ قبل فوت ہونے والا بلدیہ کا ملازم پولنگ آفیسر مقرر ٹائون کمیٹی گولارچی کے اکائونٹنٹ انیل امتیاز میمن 6 ماہ قبل حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے تھی. الیکشن کمیشن نے مرحوم کو این اے 223 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 328 پر پولنگ آفیسر مقرر کردیا. دوسری جانب بہت سے پولنگ اسٹیشنوں پر نائب قاصد اور چوکیدار کو پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر تعینات کرنے کی اطلاعات پر بھی جی ڈی اے ،جمعیت علما اسلام ،تحریک انصاف ، تحریک لبیک ، عوامی تحریک ، اور آزاد امیدواروں اور سیاسی جماعتیں خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں . سیاسی جماعتوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ پولنگ سے قبل ہی انتخابی عمل میں شدید قسم کی بدنظمی بے قاعدگیوں بے ضابطگیون پیپلزپارٹی کے امیدواروں سے ان کے ذاتی افراد کی مہیا فہرستوں کے مطابق پولنگ ڈیوٹی میں شامل کرنے کے علاوہ سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق حکمران جماعت کے امیدواروں کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دی گئی فہرست کے مطابق انتظامیہ نے ان ایل ایچ ویز کو پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا ہے اس سارے عمل سے دھاندلی واضع ہے اس سارے عمل سے انتخابی عمل داغدار بن کر رہ گیا ہے . سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ سابق حکمران جماعت کے تعینات افسران کے ہوتے ہوئے صاف اور شفاف الیکشن ممکن ہی نہیں ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بھارت اپنے بیانیے میں ناکام ہو چکا ہے،بیرسٹر گوہر
-
حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے. امریکی جریدے کا انتباہ
-
پاکستان ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ ہے. شہبازشریف
-
تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 ارکان کی وطن واپسی
-
پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے ترقی، خوشحالی، سرمایہ کاری، روزگار اور شفافیت کے نئے دور کا آغاز ہو گا، شزہ فاطمہ خواجہ
-
پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارت کی متعدد ویب سائٹس کو ملک میں بلاک کر دیا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا انکشاف
-
ایل او سی پر کشیدگی، فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں
-
نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.