سرگودھا کے 5قومی اور10 صوبائی حلقوں کے ووٹرز کیلئے1698پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

بدھ 7 فروری 2024 22:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2024ء) عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں سرگودھا کے 5قومی اور10 صوبایی حلقوں کیلئے 26 لاکھ 68 ہزار699 ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن کیلئے1698پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سرگودھا غلام عباس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے حلقہ این اے 82 میں کل ووٹوں کی تعداد پانچ لاکھ 63 ہزار 116 ہے جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ98ہزار 879 جبکہ خواتین ووٹرز 2 لاکھ 64 ہزار 237 ہیں ،مردانہ پولنگ سٹیشن 105 خواتین پولنگ سٹیشن 96 مشترکہ پولنگ سٹیشن کی تعداد 159 ہے ،ٹوٹل پولنگ سٹیشن 360 مردانہ پولنگ بوتھ 595 خواتین پولنگ بوتھ 5 05 مجموعی پولنگ بوتھ 1100 ہے۔

اسی طرح این اے 83 میں مردانہ ووٹر کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 841 خواتین ووٹرز 2 لاکھ 44 ہزار 713 مجموعی ووٹ پانچ لاکھ 28 ہزار 55 4 ہے ،مردانہ پولنگ سٹیشن 63 زنانہ پولنگ سٹیشن 60 مشترکہ پولنگ سٹیشن 205 ٹوٹل پولنگ سٹیشن 328 مردانہ پولنگ بوتھ 551 خواتین پولنگ بوتھ 581 ٹوٹل پولنگ بوتھ ایک ہزار 32 ہے ،این اے 84 مردانہ ووٹ دو لاکھ 79ہز393 خواتین ووٹ 2 لاکھ 51 ہزار292ٹوٹل ووٹ پانچ لاکھ 30 ہزار 682 مردانہ پولنگ سٹیشن 169 خواتین پولنگ سٹیشن 140 مشترکہ 45 ٹوٹل پولنگ سٹیشن 344 مردانہ پولنگ بوتھ 526 خواتین پولنگ بوتھ 468 ٹوٹل پولنگ بوتھ 994 ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این اے 8 5 میں کل ووٹ پانچ لاکھ 7 ہزار216 جن میں مردانہ ووٹ دو لاکھ 69ہزار 810 خواتین ووٹ دو لاکھ 37 ہزار 406 مردانہ پولنگ سٹیشن 103 خواتین پولنگ سٹیشن 97 مشترکہ پولنگ سٹیشن 123 ٹوٹل پولنگ سٹیشن 323 مردانہ پولنگ بوتھ 523 خواتین پولنگ بوتھ 455 مشترکہ پولنگ بوتھ 978 ہے۔این اے 86 میں مردانہ ووٹ 2 لاکھ 85 ہزار 571 جبکہ خواتین ووٹرز دو لاکھ 53ہز557 ٹوٹل ووثرز پانچ لاکھ 39 ہزار 128مردانہ پولنگ سٹیشن 83 خواتین پولنگ سٹیشن 78 مشترکہ پولنگ سٹیشن 182 ٹوٹل پولنگ سٹیشن 343 ہے۔ 553 مردانہ پولنگ بوتھ 477 خواتین پولنگ بوتھ ٹوٹل پولنگ بوتھ ایک ہزار 20 ہیں این اے 84 میں 10 پولنگ سٹیشن کھلے گراؤنڈو میں بنائے گئے ہیں۔