فیصل آباد میں قومی اسمبلی کی10اور صوبائی اسمبلی کی21 نشستوں پرپولنگ جاری

جمعرات 8 فروری 2024 09:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) فیصل آباد میں قومی اسمبلی کی10اور صوبائی اسمبلی کی21 نشستوں پرپولنگ جاری ۔فیصل آباد میں قومی اسمبلی کی10اور صوبائی اسمبلی کی21 نشستوں پرپولنگ صبح8بجے شروع ہوگئی جوبغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی فیصل آبادکے حلقہ این اے 95 میں کل 277868مردوں اور 236773خواتین سمیت 514641ووٹرز کیلئے کل 323پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 106مردانہ،102زنانہ اور 115مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔

حلقہ این اے 96فیصل آباد میں 302459مردوں،260422خواتین سمیت کل 562891ووٹرز کیلئے 345پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 126مردانہ، 123زنانہ اور 96مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔ حلقہ این اے 97فیصل آباد تھری میں 272265خواتین اور 215438مردوں سمیت کل 491703ووٹرز کیلئے 341پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 101مردانہ، 101زنانہ اور 139مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 98فیصل آباد 4 میں 312431مردوں،267026خواتین سمیت کل 579457ووٹرز کیلئے 156مردانہ،152زنانہ اور 70مشترکہ سمیت 378پولنگ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔حلقہ این اے 99فیصل آباد 5 میں 265019مردوں اور 226418خواتین سمیت کل 491437 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کیلئے 172مردانہ،164زنانہ اور 56مشترکہ سمیت 392پولنگ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 فیصل آباد 6 میں 274365مردوں اور 233515خواتین سمیت کل 507880امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو گا جن کیلئے کل 377پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 176مردانہ،163زنانہ اور 38کمبائنڈ پولنگ سٹیشن ہوں گے۔حلقہ این اے 101فیصل آباد سات میں کل 535081ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 280093مرد اور 254988خواتین شامل ہیں جن کیلئے 201مردانہ،182زنانہ اور 10کمبائنڈ سمیت 393پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

حلقہ این اے 102فیصل آباد 8 میں 288702مردوں اور 252951خواتین سمیت کل 541653ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کیلئے 184مردانہ،176زنانہ اور 17کمبائنڈ سمیت 377پولنگ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103فیصل آباد 9کے 289239مردوں اور 255399خواتین سمیت کل 544638ووٹرز کیلئے 386پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 191مردوں اور 189 خواتین کیلئے مخصوص ہیں جبکہ 6مشترکہ پولنگ سٹیشنز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

حلقہ این اے04 1 فیصل آباد 10 میں 278634مرد اور 249884خواتین سمیت کل 528518ووٹرز کیلئے 197مردانہ،170زنانہ اور 8کمبائنڈ سمیت 375پولنگ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے 10 حلقوں میں 277امیدوار برسر پیکار ہیں۔حلقہ این اے 95میں 25امیدواروں،حلقہ این اے96میں 24امیدواروں،حلقہ این اے 97میں 22امیدواروں،حلقہ این اے 98میں 20امیدواروں،حلقہ این اے 99میں 25 امیدواروں،حلقہ این اے 100میں 15امیدواروں،حلقہ این اے 101میں 33امیدواروں،حلقہ این اے 102میں 40امیدواروں،حلقہ این اے 103 میں 45امیدواروں اور حلقہ این اے 104میں 28امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہاہے۔

اسی طرح فیصل آبادکی صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پرمنعقد ہونے والے انتخابات میں کل622 امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں سے پی پی 98 میں 17 امیدوار،پی پی 99 میں 31 امیدوار،پی پی 100 میں 30 امیدوار،پی پی 101 میں 35 امیدوار،پی پی 102 میں 19 امیدوار،پی پی 103 میں 26 امیدوار،پی پی 104 میں 29 امیدوار،پی پی 105 میں 22 امیدوار،پی پی 106 میں 32 امیدوار،پی پی 107 میں 32امیدوار،پی پی 108 میں 13 امیدوار،پی پی 109 میں 21 امیدوار،پی پی 110 میں 26 امیدوار،پی پی 111 میں 23 امیدوار،پی پی 112 میں 37 امیدوار،پی پی 113 میں 26 امیدوار،پی 114 میں 41 امیدوار،پی پی 115 میں 33 امیدوار،پی پی 116 میں 30 امیدوار،پی پی 117 میں 25 امیدوار اور پی پی 118 میں 37 امیدوارمدمقابل ہیں۔

پولنگ کے حوالے سے فیصل آباد ریجن کے 2179 پولنگ اسٹیشنزحساس اور695 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں جہاں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔