پنجاب کے سب سے بڑے قصبے للیانی میں پہلی بار خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا

جمعرات 8 فروری 2024 14:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) پنجاب کے سب سے بڑے قصبے للیانی میں پہلی بار خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے علاقے قصبہ للیانی پہلی مرتبہ پنچائت نے خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی ہے اس سے قبل ماضی میں پنچائت نے خواتین کو ووٹ دینے سے روک دیا تھا۔ 2013اور 2018 کے عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں بھی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا تھا تاہم اب اجازت ملنے کے بعد تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ للیانی میں خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا۔ این اے 83 اور پی پی 73 میں خواتین نے ووٹ ڈالا ۔