سرگودھا میں بارہواں قومی انتخابا ت کی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا

جمعرات 8 فروری 2024 19:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) ضلع سرگودھا میں پولنگ کا وقت اختتام کو پہنچ گیا ہے اور تمام قومی اسمبلی کے حلقوں بشمول این اے 82، این اے، 83، این اے 84 اور این اے 85 اور این اے 86 اور صوبائی اسمبلیوں کے دس حلقوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ پانچ قومی اسمبلی اور 10 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے انتخابات کے لیے 1698 پولنگ سٹیشن قائم گئے تھے جہاں ووٹروں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مرضی کے نمائندوں کو ووٹ ڈالیں۔

این اے 82 سرگودھا میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 116 تھی جن میں 298,879 مرد ووٹرز اور 264,237 خواتین ووٹرز تھے جبکہ پولنگ کے عمل کے لیے 105 مرد پولنگ اسٹیشن اور 96 خواتین پولنگ اسٹیشنز اور 159 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس طرح NA-83 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 528,455 تھی جن میں مرد ووٹرز 283,841 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 244,713 تھی۔ این اے 83 میں مردوں کے لیے 63 اور خواتین کے لیے 60 پولنگ اسٹیشن تھے جب کہ حلقے میں 205 مشترکہ پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے۔

این اے 84 میں مرد ووٹرز کی تعداد 279,393 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 251,292 شامل ہیں اور حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 530,682 تھی۔ مرد پولنگ اسٹیشنز مردوں کے لیے 169 جبکہ خواتین کے لیے 140 فعال رہے۔ این اے 85 میں 507,216 ووٹرز تھے جن میں 237,406 مرد اور 269,810 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ جبکہ این اے 86 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 539,128 ہے جن میں 285,571 مرد اور 253,557 خواتین ووٹرز شامل ہیں جن کے لیے حلقے میں 343 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔

شفاف اور پرامن انتخابات کے لیے 6000 سے زائد پولیس اہلکاروں نے عزم اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے اور پولنگ کے عمل کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرز بشمول کمشنر، ڈی سی، آر پی او، ڈی پی او اور اے سیز پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں سرگرم رہے۔