سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی بدولت ووٹرزنے بلاخوف وخطر ووٹ کاسٹ کئے، ریٹرننگ افسر پی بی 22 لسبیلہ

جمعرات 8 فروری 2024 22:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) ریٹرننگ افسر پی بی 22 لسبیلہ سیدیاسین اختر نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی بدولت ووٹرزنے بلاخوف وخطر پولنگ اسٹیشنز میں اپنےووٹ کاسٹ کئے، شفاف آزادانہ اور پرامن کامیاب انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مضبوط اور فعال روابط کی بدولت ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن دورے کے موقع پر پولنگ اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ریٹرننگ افسر سید یاسین اخترنے کہا کہ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے بلاتعطل شام پانچ بجے تک جاری رہا۔دوران پولنگ کہیں بھی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، ریٹرننگ افسر نے کہا کہ تمام پولنگ افسران اور انتخابی عملے کو فارم 47 کے حوالے سے آگاہی دی تاکہ درست اورشفاف انتخابی نتائج کی تیاری میں کوئی کمی نہ ہو۔ریٹرننگ افسر پی بی 22سید یاسین اختر نے پولنگ ڈے پر پچاس سے زائد پولنگ اسٹیشنز کا ریٹرننگ افسر این اے 257 سید رحمت اللہ آغا کے ہمراہ مشترکہ دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :