انتخابات میں 99 فیصد ایسے امیدوار ہیں جنہیں میں ووٹ نہ ڈالوں،رمیز راجہ

ان کے حلیے 1960 جیسے ہیں اور ہم 2024 میں جی رہے ہیں یہ ہمارا اولڈ سسٹم ہے،سابق چیئرمین پی سی بی

جمعرات 8 فروری 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈکے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں 99 فیصد ایسے امیدوار کھڑے ہیں جنہیں میں ووٹ نہ ڈالوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ انتخابات میں 99 فیصد ایسے امیدوار کھڑے ہیں جنہیں میں ووٹ نہ ڈالوں، ان کے حلیے 1960 جیسے ہیں اور ہم 2024 میں جی رہے ہیں یہ ہمارا اولڈ سسٹم ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا منشور دیکھیں تو لگتا ہے کہ لالچ دی جاتی ہے کہ ووٹ دو روٹی کیلئے، مکان کیلئے اور کپڑے کیلئے یا کسی لالچ کیلئے تو یہ خاص پاکستان کی ترقی اور اس کے آگے بڑھے کیلئے نہیں ہوا۔