قومی اسمبلی کے حلقہ این اے192 کشمور شکار پور سےپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار میر شبیر علی بجارانی ایک لاکھ 25ہزار197ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے192 کشمور شکار پور سےپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار میر شبیر علی بجارانی ایک لاکھ 25ہزار197ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی پاکستان کے امیدوار محمد ابراہیم جتوئی 76 ہزار864ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب55.21فیصد رہا۔