پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے ضلع مہمند میں میدان مارلی

جمعہ 9 فروری 2024 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) الیکشن 2024 این اے 26 کے سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے ضلع مہمند میں میدان مار لی۔ ایک۔قومی اسمبلی۔اور دو صوبائی اسمبلی تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ساجد خان مہمند دوسری بار پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئے۔ اور پی کے 67 ون پر محبوب شیر اور پی کے 68 ٹو پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر اسرار صافی کامیاب۔

مہمند این اے 26 سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ساجد خان مہمند نے 41786 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا محمد عارف حقانی نے 20209 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ساجد خان مہمند دوسری دفعہ ایم این اے منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پی کے 67 ون پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محبوب شیر 15127 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ اے این پی کے سابقہ ایم پی اے نثار مند 7713 ووٹوں کے ساتھ دوسرے رہے پی کے 68 ٹو پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسرار صافی 20771 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا حنیف الزمان 12064 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ضلع مہمند میں پہلی بار پی ٹی آئی کے امیدواروں نے تینوں نشستوں کو جیت لئے ہیں اورساجد خان مہمند دوسری بار ایم این اے جبکہ محبوب شیر اور ڈاکٹراسراصافی پہلی بار صوبائی اسمبلی کے ممبران منتخب ہوگئے ہیں۔

اس طرح تین حلقوں پر کامیابی حاصل کی۔ نو منتخب پارلمینٹیرینز پی ٹی آئی کارکنوں، سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریں گے ضلع مہمند کی اجتماعی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے