جی ڈی اے نے اس فراڈ الیکشن کو یکسر مسترد کردیا

بہت جلد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،پارٹی رہنماء

جمعہ 9 فروری 2024 23:01

جی ڈی اے نے اس فراڈ الیکشن کو یکسر مسترد کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما پیر سید صدرالدین شاہ راشدی ، میر مرتضیٰ خان جتوئی ، ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا ، سید زین شاہ ، ایاز لطیف پلیجو ، لیاقت علی خان جتوئی ، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ، ڈاکٹر صفدر علی عباسی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں 2024 کے عام انتخابات کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے رہنماؤں نے الیکشن منعقد کرنے والے اداروں کو خبردار کیا کہ جہاں بھی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے وہاں ملک کو ناتلافی نقصان سے کوئی نہی بجا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اس فراڈ الیکشن کو یکسر رد کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرگز اپنا مینڈیٹ کسی کو چرانے نہی دینگے اور جی ڈی اے بہت جلد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریگی - جی ڈی کے رہنماؤں نے اپنے کارکنوں کو ہر صورت پرامن رہنے اور قانون کے دائرے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ڈی اے کی قیادت کے فیصلے کا انتظار کریں۔