قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 ڈی آئی خان ٹو سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار فتح اللہ خان کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 ڈی آئی خان ٹو سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار فتح اللہ خان56ہزار933ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیدوار عبیدالرحمان 48ہزار 343ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 49.98فیصد رہا۔