خوشاب سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج

ن) لیگ نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے 2.2 نشستوں پر کامیابیاں حاصل کی

جمعہ 9 فروری 2024 21:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) ضلع خوشاب سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے 2.

(جاری ہے)

2 نشستوں پر کامیابیاں حاصل کی،جبکہ قومی اسمبلی کے ایک حلقہ کا رزلٹ بھی تک نہیں سنایا گیا ضلع خوشاب کے حلقہ این اے 87 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شاکر بشیر اعوان1 لاکھ 17 ہزار773 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عمر اسلم اعوان1 لاکھ 83 ہزار 8 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،اسی طرح ضلع خوشاب کی4صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے مسلم لیگ نواز نی2نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ دو نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے جن میں حلقہ پی پی81سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حسن ملک نے 46 ہزار 983 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل استحکام پاکستان پارٹی کے امیر حید سنگھا نے 32 ہزار 229 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ،پی پی 82 سے مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار آصف بھانے 41 ہزار 704 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مسعود کنڈان نے 39 ہزار 487 ووٹ حاصل کئے،حلقہ پی پی 83 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار علی حسین بلوچ نے 47 ہزار 932 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد میدوار امجد رضا گجر 39 ہزار 87 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،پی پی 84 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فتح خالق بندیال نے 49 ہزار 820 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کرم الہی بندیال نے 35 ہزار 5 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر رہے۔