پیپلز پارٹی اورن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں ان کے ساتھ حکومت بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے،بیرسٹر گوہر
آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے، اسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت انہیں بانی پی ٹی آئی کریں گے،میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 10 فروری 2024
10:47
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 10 بونیر سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان 1 لاکھ 10 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس حلقے سے عوامی نیشنل پارٹی کے امید وار عبدالروف 30 ہزار 302 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 10 بونیر میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس حلقے سے ووٹنگ کا ٹرن آو¿ٹ 37.3 فیصد رہا۔خیال رہے کہ عام انتخابات 2024ءکے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 100 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ 72 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔ پشتونخوامیپ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کوپیشکش کی تھی کہ آزاد امیدوار ان کی جماعت میں ہو جائیں۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمد خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور دیگر آزاد امیدوار پشتونخوامیپ میں شامل ہو جائیں اور وزیر اعظم بن جائیں ہم تو ویسے ہی پارلیمان سے باہر ہیں شائد انہیں ہمارے چہرے پسند نہیں ہیں۔محمود خان اچکزئی عام انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ دن میں ہم قومی اور صوبائی نشستیں جیت رہے تھے مگر رات میں ہار گئے ، ہم زندہ رہے تو ان کی بدمعاشی نہیں چلے گی، کچھ افسران نے امیدواروں سے کروڑوں روپے لئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایران جنگ کے چھ ماہ، خلیج میں ہر ڈھائی دن میں ایک بحری واقعہ
-
کیا عمران خان نے بہنوں کو سیاست سے روکنے کا کہا؟ اس معاملے پر علیمہ خان کا ردِعمل آگیا
-
یونیفارم کا احترام ہونا چاہیے، طلبہ کو ایکسپیل بھی کرنا چاہیے، جاوید چوہدری
-
لاہور ہائیکورٹ نے بقایاجات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار دے دیا
-
محسن نقوی شہباز شریف حکومت کے سب سے پہلے اور آخری سپورٹر ہیں، اختیار ولی خان
-
مالِ مفت، دلِ بے رحم؛ ریٹائرڈ بیوروکریٹس کی بیرونِ ملک ڈالرز میں پنشن پر صحافی کا تبصرہ
-
’جس سے بھی بات کرو وہ یہی کہتا ہے کہ کرنل اسفند نے بالکل ٹھیک کیا‘
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بیرون ملک مقیم 33 سابق افسران کیلئے خزانے کا منہ کھل گیا، غیرملکی کرنسی میں پنشن کا انکشاف
-
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ،ایرانی صدرسے ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی، محسن نقوی
-
ایران کی طرف سے پاکستان کی امن واستحکام اور کشیدگی میں کمی سمیت تنازع کے پرامن حل کی کوششوںکی تعریف
-
وفاقی وزیر تجارت کی زیر صدارت فارن ٹریڈ ونگز کا داخلی اجلاس،برآمدات میں اضافے کےلئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.