انتخابی نتائج خندہ پیشانی سے قبول کیے جائیں ، ملالہ یوسف زئی

قانون ساز ایوانوں میں پہنچانے والے اہل وطن کی بہبود اولین ترجیح ہونی چاہیے ، بیان

ہفتہ 10 فروری 2024 18:03

انتخابی نتائج خندہ پیشانی سے قبول کیے جائیں ، ملالہ یوسف زئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) حقوقِ انسانی کی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاسکتان کو آزاد اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے جن میں ایک طرف تو ووٹوں کی گنتی میں شفافیت ہو اور دوسری طرف انتخابی نتائج کو قبول کرنے کی ذہنیت بھی پائی جائے۔

(جاری ہے)

انتخابات کے موقع پر ایک ٹوئٹ میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہمیں ووٹرز کے فیصلے کو کھلے دل اور خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہیے۔ملالہ نے کہاکہ مجھے امید ہے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کی شخصیات اور اپوزیشن کے ارکان ہر حال میں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں گے اور جمہوریت اور اہلِ وطن کی بہبود کو اولین ترجیح کا درجہ دیں گے۔