خیبر پختونخوا بار کونسل کی سابق ایم این اے محسن داوڑ ایڈووکیٹ پر فائرنگ کی مذمت

ہفتہ 10 فروری 2024 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) خیبر پختونخوا بار کونسل نے سابق ایم این اے محسن داوڑ ایڈووکیٹ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی،خیبر پختونخوا کونسل نے کہا کہمحسن داوڑ پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر ملزمان گرفتار کریں۔پوری ملک میں بڑھتی ہوئی بد امنی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شانگلہ میں سیاسی کارکنوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔الیکشن کے تمام معاملات الیکشن ایکٹ اور میرٹ کی بنیاد پر حل کیے جائے۔