چوہدری اسلم گل کی راجہ پرویز اشرف کو این اے52سے کامیابی پر مبارکباد

اتوار 11 فروری 2024 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو این اے52سے شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ راجہ پرویز اشرف نے جہد مسلسل سے نہ صرف پارٹی بلکہ انتخابی میدان میں بھی ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ثابت کیا ہے کہ محنت اور اخلاص سے کیا گیا کام رائیگاں نہیں جاتا۔ راجہ پرویز اشرف نے جس طرح ماضی میں ملک و قوم اور پارٹی کی خدمت کی ہے ،اسی طرح وہ آئندہ بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔اسلم گل نے مزیدکہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو راجہ پرویز اشرف جیسے جانثار اور وفادار کارکنوں پر فخر ہے اور رہے گا ۔