لله*دھاندلی روکنے کا کہنے پر اے ایس آئی نے بدتمیزی کی، ثبوت جلد منظر عام پر لاؤں گی، فردوس عاشق اعوان

اتوار 11 فروری 2024 18:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد، حقائق کے برعکس مہم چلائی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگی پولنگ ایجنٹ، اے یس آئی ملی بھگت سے ووٹرز کو روک رہے تھے۔

(جاری ہے)

دھاندلی روکنے کا کہنے پر اے ایس آئی نے بدتمیزی شروع کر دی، دھاندلی روکنے کے بجائے میرے ساتھ الجھنا اس کی بد نیتی ظاہر کرتا ہے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ سارے ثبوت محفوظ ہیں، جلد منظر عام پر لاؤں گی، پولیس کو جمع کرواؤں گی، دھاندلی چیمپئن ن لیگ کی دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بناؤں گی، کسی قیمت پر اپنے حلقے کا مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دوں گی۔