کاشتکاروں کو پیازاور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کےلئے فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت

پیر 12 فروری 2024 13:09

کاشتکاروں کو پیازاور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کےلئے فوری حفاظتی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) کاشتکاروں کو پیاز اور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کےلئےحفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ ا ن دنوں پیاز اور لہسن پر تھرپس کے حملہ کا خدشہ ہوتاہے جس سے پودوں کے پتے چڑ مڑ ہو کر آہستہ آہستہ خشک ہو جاتے ہیں اور حملہ شدہ پتے کی سطح چمکیلی ہو جاتی ہے جس سے فصل کو نقصان پہنچنے اور پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھرپس کا تدارک اس انداز سے کیا جا سکتا ہے کہ کاشتکار فصل کی آبپاشی کرتے رہیں اور پودوں کو سوکا نہ آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ تھرپس کے کیمیائی انسداد کےلئے امیڈا کلوپرڈ 250ملی لیٹر کو 100لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے سے تھرپس اور پھپھوندی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے طبعی انسداد کے سلسلہ میں کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھتے ہوئے 2سے 3 بار گوڈی کرنا بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔اس ضمن میں مزید معلومات، رہنمائی، مشاورت کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔