آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،رمضان بٹ

پیر 12 فروری 2024 15:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) لبریشن لیگ کے رہنما رمضان بٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں مہنگی اس قدر عروج پر ہے کہ ہر دوکاندار کے اپنے اپنے من مانے ریٹ ہیں,بلند دعوء کرنے والے حکمران چند اضلاع میں گوڈ گورنس قائم نہیں رکھ سکتے اور کشمیر کی آزادی کے نعرے مارتے ہیں۔

(جاری ہے)

مافیا نے شہریوں کا جینا محال بنا دیا ہے۔ مانسہرہ اور پنڈی سے لائی جانے والی سبزی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے۔پرئس کنٹرول کمیٹی کا وجود ہی نہیں ۔علی بابا چالیس چوروں کا راج ہے۔عوام اپنے حقوق کے دفاع کے لئے باہر نکلیں اور اپنی نسلوں کی بقاء کی جنگ لڑیں۔

متعلقہ عنوان :