سعودی عرب کاصومالیہ میں اماراتی فوجیوں پر حملے کی مذمت

منگل 13 فروری 2024 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) سعودی عرب کے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صومالیہ میں اماراتی اور بحرینی فوجیوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیو ز کے مطابق سعودی قیادت نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔

سعودی قیادت نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ ہمیں اماراتی افواج پر ہونے والے حملے کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نےاس مجرمانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔اسی طرح کا مکتوب بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے نام روانہ کیا گیا ہے۔