این اے 238 سے ایم کیو ایم امیدوار صادق افتخار کے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 13 فروری 2024 14:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 238 کراچی سے ایم کیو ایم امیدوار صادق افتخار کے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ایک اور حلقے کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے این اے 238 سے صادق افتخار کو کامیاب قرار دیدیا، صادق افتخار کا تعلق ایم کیوایم پاکستان سے ہے۔