مہران یونیورسٹی جامشورو کے اسٹنٹ رجسٹرار کے اعزاز میں الوداعی تقریب

منگل 13 فروری 2024 15:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے اسٹنٹ رجسٹرار محمد صالح عمرانی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ جامعہ مہران پروفیسر ڈاکٹر طحٰہ حسین علی، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر انیل کمار، رجسٹرار لچھمن داس سوٹھڑ و دیگر نے کہا کہ محمد صالح عمرانی نے ڈائریکٹوریٹ آف فنانس میں خوش اسلوبی سے اپنی پیشہ ور ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

دیگر ملازمین کو بھی ان سے متاثر ہونا چاہیئے۔ اس موقع پر جامعہ مہران کے ماضی قریب میں ریٹائرڈ ہونے والے سینئر ملازم محمد شریف خاصخیلی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔ الوداعی تقریب میں جامعہ مہران کے ایڈیشنل رجسٹرار فواد احمد لاشاری، ڈپٹی رجسٹرار نثار محی الدین کمبھر، ڈپٹی رجسٹرار زبیر احمد جونیجو، ڈپٹی ڈائریکٹر امداد حسین سومرو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :