ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا اساتذہ کے ساتھ انتظامی افسران کو بھی ریسرچ ایوارڈ دینے کا فیصلہ

منگل 13 فروری 2024 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے ریسرچ ایوارڈز پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے تحقیقی مقالہ جات لکھنے والے یونیورسٹی ملازمین کو بھی ریسرچ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کی زیر صدارت یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں ملازمین کو ریسرچ ایوارڈ دینے کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔

ایف اینڈ پی سی کے اجلاس میں تمام ممبران نے متقفہ طور پر تحقیقی مقالہ جات لکھنے والے ملازمین کو بھی ریسرچ ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے پہلی بار ملازمین کو ریسرچ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے بتایا ہے کہ ایک تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت پر زیادہ سے زیادہ 25 ہزار روپے ادا ہوں گے اور یہ ایوارڈ تحقیقی جرائد کی کیٹیگری کے مطابق ادا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت پر ایک لاکھ روپے تک ریسرچ ایوارڈ ملے گا۔ ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کا کہنا ہے کہ ریسرچ ایوارڈ دینے سے پی ایچ ڈی اور ایم فل انتظامی افسران کی حوصلہ افزائی ہو گی اور تحقیقی مقالہ جات لکھنے والے ملازمین کی سرپرستی کرنا، یونیورسٹی کا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :