تحریک انصاف کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آگیا ،عامر ڈوگر کو قومی اسمبلی میں چیف وہیپ نامزد کردیاگیا

بدھ 14 فروری 2024 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) تحریک انصاف کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آگیا ، عامر ڈوگر کو قومی اسمبلی میں چیف وہیپ نامزد کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ تشکیل پانے والی قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو اپنا چیف وہیپ نامزد کیا ہے عامر ڈوگر اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے چیف وہیپ رہ چکے ہیں عام انتخابات میں عامر ڈوگر نے استحکام پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کو شکست دی تھی جس کے بعد جہانگیر ترین نے پارٹی صدار ت سے استعفیٰ اور سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا ۔