شرمیلا فاروقی کے شوہرکا ویلنٹائن ڈے پرخوبصورت سرپرائز

گھرسرخ گلاب کے پھولوں سے مہکا ڈالا

بدھ 14 فروری 2024 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی کے شوہر نے اٴْنہیں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خوبصورت سرپرائز دیدیا۔ شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کمرے سے لے کر گھر کی نچلی منزل تک شوہر شیخ ریاض ہاشم کی جانب سے کی گئی سجاوٹ دکھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اٴْن کے کمرے کے باہر گلاب کی پتیوں، لال غباروں، ٹیڈی بیئر اور کارڈز کے ساتھ سجاوٹ کی گئی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سرپرائز سال گزر گئے اور بہت سے سال آنے والے ہیں، ماشااللّٰہ! شکریہ شوہر۔ ہیپی ویلنٹائن۔ شرمیلا فاروقی نے ایک اسٹوری بھی شیئر کی ہے جس میں اٴْن کے گھر کا باغیچہ بھی سجا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔