پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی ہے، ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی

جمعرات 15 فروری 2024 12:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود کیلئے جو کچھ ہوسکا کرینگے اس وقت پاکستان کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں نے جس طرح اپنی محبتوں سے ہمیں نوازا ہے انشاء اللہ اپنی محنت سے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے اور ثابت کرینگے کہ ان کا انتخاب غلط نہیں ہے، حلقہ این اے 85کے جو بھی مسائل ہونگے وہ عوامی مشاورت سے حل کئے جائینگے، حلقہ این اے 85 کا ہر ووٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ہے اور انشاء اللہ عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلے وہ فلاحی منصوبے مکمل کروائے جائینگے جس سے بلا تفریق حلقہ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہو۔