میئر کراچی کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس 22فروری ہوگا

جمعرات 15 فروری 2024 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس جمعرات (22فروری 2024ئ) ڈھائی بجے دن، کونسل ہال، کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ میں ہوگا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ’’تمغہ کراچی معہ نقد انعام ‘‘ دینا،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں کی سروسز میں بہتری لانا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارکوں کی تزئین و آرائش و سولر سسٹم نصب کرنا، محکمہ چارجڈ پارکنگ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ذریعے ویلے پارکنگ فیس وصول کرنا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں قائم پروگرام آفیسر(BS-17) کی آسامیاں جو کہ ڈیڈ کیڈر پوسٹ ہے کو سینئر پروگرام آفیسر (BS-18) کے نام سے اپ گریڈ اور ری ڈیزگنیٹ کرنا، عباسی شہید اسپتال بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شعبہ اطفال کا نام وسیلہ جہاں شعبہ اطفال، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نام سے موسوم کرنا، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پیش امام کی آسامی کے طریقہ تقرری میں ترمیم، ڈپٹی میئر سیکریٹریٹ، دفتر مشیر مالیات اور سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ (CIIM) کے موجودہ ایمپریسٹ اکائونٹ کی رقم میں اضافہ کرنا شامل ہے جس کی منظوری کونسل سے لی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ دیگر امور بہ اجازت صدر اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔