سینیٹ صنعت و پیداور کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کی مساجد سے علمائ کی برطرفی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام علمائ کو فوری طور پر بحال کرنے اور انہیں بقایا جات ادا کرنے کی سفارش کر دی

جمعرات 15 فروری 2024 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2024ء) سینیٹ صنعت و پیداور کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کی مساجد سے علمائ کی برطرفی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام علمائ کو فوری طور پر بحال کرنے اور انہیں بقایا جات ادا کرنے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر خالدہ عطیب کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری وزارت سمیت پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سینیٹر عطا الرحمان نے سٹیل ملز کی مساجد سے علما کی برطرفی پر تشویش کا اظہار کیا اور مساجد کی بندش پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں جمعہ کے دن بھی نماز نہیں ہو رہی ہے جس پر وزارت کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر اسٹیل مل ملازمین کو بحال کرنا ممکن نہیں ہے کمیٹی نے سٹیل مل مساجد میں علما کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تفصیلات پر حکام نے بتایا کہ تنخواہوں کی مد میں 33 لاکھ روپے تنخواہ کے بقایا جات ہیں جس میں چار ماہ کی تنخواہیں پہلے ہی ادا کی جا چکی ہیں کمیٹی نے ملازمین کی بحالی اور فوری حل کی سفارش کی اجلاس میں پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کے جی ایم نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی قیمتی پتھر تھائی لینڈ کو کم قیمت پر فروخت کیے جاتے ہیں جس کے بعد تھائی لینڈ میں ان پتھروں کو کاٹ کر 70 ہزار روپے سے زائد میں فروخت کیا جاتا ہے جی ایم نے جواہرات اور زیورات کی برآمدات میں مشکلات کا زکر کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی سالانہ 40 بلین ڈالر مالیت کے جواہرات اور زیورات کی برآمدات کرتے ہیں اور پاکستان کی برآمدات 6ارب ڈالر ہیں جبکہ تھائی لینڈ کی برآمدات 8 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

۔۔۔اعجاز خان