کے ایم سی کونسل کا اجلاس 22 فروری کو ہوگا

جمعرات 15 فروری 2024 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب 22 فروری کو دوپہر ڈھائی بجے کے ایم سی بلڈنگ کے کونسل ہال میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی ) کی کونسل کی جنرل باڈی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والوں کو تمغہ کراچی نقد انعامات دینے کے ساتھ ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کے ایم سی کے ہسپتالوں کی خدمات میں بہتری، پارکوں کی تزئین و آرائش اور کے ایم سی پارکوں میں سولر سسٹم کی تنصیب، ویلٹ پارکنگ فیس وصول کرنے والے پارکنگ ڈپارٹمنٹ کی وصولی سمیت مختلف امور کی منظوری دی جائے گی ۔

اسٹیبلشمنٹ کے شیڈول میں قائم پروگرام آفیسر (بی ایس) 17 کی اسامیوں کی اپ گریڈیشن اور دوبارہ تعیناتی کے ایم سی میں پیش امام کی بھرتی کے طریقہ کار میں ترمیم کے بعد عباسی شہید ہسپتال کراچی کے پیڈیاٹرک ڈپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرکے وسیلہ جہاں ڈپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرکس رکھا جائے گا۔ ڈپٹی میئر سیکریٹریٹ، فنانشل ایڈوائزر کا دفتر، کے ایم سی اور سٹی انسٹی ٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ (سی آئی آئی ایم)کے اخراجات میں اضافہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔