قومی اسمبلی کی مزید 37 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری

ہفتہ 17 فروری 2024 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مزید 37 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹ کے مطابق این اے 190 تا این اے 224 کے تمام حلقوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ، اس کے علاوہ این اے 226 اور این اے 228 پر جیتنے والے امیدواروں کے نوٹی فکیشن الگ سے جاری کیا گیا ہے۔