ج*ملکی نجی ایئرلائن فلائی جناح نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا

اتوار 18 فروری 2024 17:50

غ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2024ء) ملکی نجی ایئرلائن فلائی جناح نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا۔ ترجمان کے مطابق کم قیمت میں فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی پاکستان کی ایئرلائن فلائی جناح نے 17 فروری 2024 سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے ملانے والی اپنی افتتاحی پرواز کے آغاز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی پروازوں کیآپریشن آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فلائی جناح نے مسافروں کو 17سے زائد ملکوں کے لیے سروسز دینے کا اعلان کیا ،فلائی جناح مسافروں کو شارجہ کی پرواز کے ذریعے ائیر عریبیہ سے مختلف ممالک میں پہنچائے گی اور ائیر عریبیہ کے ساتھ کنکٹنگ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو سروسز مہیا کرے گی،ائیر عریبیہ 17مختلف ممالک میں مسافروں کو پہنچائے گی۔ ترجمان کے مطابق ان ممالک کی فہرست میں آذربائیجان، مصر، جارجیا، ایران، عراق، اٹلی، اردن، کینیا ،روس، کویت، لبنان، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ترکی، ازبکستان، قازقستان شامل ہیں۔