زائرہ وسیم ساتھی اداکارہ کی اچانک موت پر غمگین

سہانی بھٹناگر نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سٴْپر ہٹ فلم ’دنگل‘ میں اٴْن کی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا

پیر 19 فروری 2024 11:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2024ء) سپر ہٹ بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی آنجہانی سہانی بھٹناگر کی موت پر اسلام کی خاطر بالی ووڈ چھوڑنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے ساتھی اداکارہ کی اچانک موت پر شدید غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ میں سہانی بھٹناگر کی اچانک موت کی خبر سٴْن کر شدید صدمے میں ہوں، اس ناقابل یقین حد تک مشکل وقت میں میری دٴْعائیں سہانی بھٹناگر کے والدین کے ساتھ ہیں۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ یہ سوچ کر میرا دل دٴْکھ سے بھر رہا ہے کہ سہانی بھٹناگر کے والدین اس مشکل وقت میں خود کو کیسے سنبھال رہے ہوں گے، وہ اپنی بیٹی کی موت کو کیسے برداشت کریں گے۔واضح رہے کہ سہانی بھٹناگر نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سٴْپر ہٹ فلم ’دنگل‘ میں اٴْن کی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا، دنگل کے بعد سہانی بھٹناگر نے اداکاری سے وقفہ لے لیا تھا کیونکہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دینا چاہتی تھیں۔