ن ) لیگ کے طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

انتخابات میں طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے

پیر 19 فروری 2024 17:43

ن ) لیگ کے طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے ۔انتخابات میں طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے۔واضح رہے کہ پی ٹی آٰئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔