دو جماعتوں سے اتحاد کی بات چل رہی ہےجلدفیصلہ ہوجائے گا،رہنما پی ٹی آئی عاطف خان

پیر 19 فروری 2024 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں سے اتحاد کی بات چل رہی ہے شام تک فیصلہ ہوجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے شہرام ترکئی کے ساتھ پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے اتحاد کی صورت میں پرویز خٹک اورمحمود خان کو نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے پاس کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنے کے 2 آپشنز ہیں۔عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد کے بارے میں آج شام تک فیصلہ ہوجائے گا۔ قانونی مشکلات ہیں صرف پارٹی میں شمولیت کی بات نہیں۔ ہمارے اوپر مختلف مقدمات ہیں۔ تمام مقدمات میں 26 فروری تک راہداری ضمانت مل گئی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 25 سے زائد صوبائی اور 20 سے زیادہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں ہیں۔ الیکشن کمیشن سے ریلیف نہ ملا تو عدالت جائیں گے۔