کراچی پولیس کی کارروائی، گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار، 8کلو گٹکا ماوااور اسلحہ برآمد

پیر 19 فروری 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) شاہ لطیف ٹائون پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث 3مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 8کلو گٹکا ماوا برآمدکرلیا۔پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میںمبشر، آفتاب احمد اور عبدالعزیز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گزری پولیس نے ڈی ایچ اے فیز 6 راحت پارک کے قریب دوران چیکنگ ایک مشکوک کار سمیت دوملزمان محمد سلیمان ولد محمد یامین اور اسامہ کو گرفتار کرکے ایک غیر قانونی 9ایم ایم پستول اور28رائوندز برآمد کرلیے۔

ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے جبکہ تیسری کارروائی میںمنگھوپیر پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران نان کسٹم پیڈ ڈیزل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزم بسم اللہ ولد قادر بخش کو گرفتار کرکے ٹرک میں لوڈ 800 لیٹر نان کسٹم پیڈ(ایرانی)ڈیزل اور نقدی برآمد کرلی ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کوبرآمدشدہ نان کسٹم پیڈ ڈیزل اور ٹرک نمبر۔ AE-0307 سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :