3 دن کے اندر ملک میں دوسری مرتبہ تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے، 3 دن قبل صوبہ بلوچستان میں بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے
محمد علی منگل 20 فروری 2024 01:05
(جاری ہے)
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل کمپنی نے دریافت کیا ہے۔ ضلع خیرپور میں کنویں سے 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنویں سے یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔ نئی دریافت سے ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ جبکہ اس سے قبل 16 فروری کو ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق گیس بلو چستان کے ضلع کوہلو میں دریافت ہوئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس کی دریافت کیلئے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے 4 مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔مزید اہم خبریں
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ، ترجمان سی اے اے
-
9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمن نے بھی نہیں کی، عطاء تارڑ
-
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، عطاء تارڑ
-
9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے فارن فنڈنگ سے پاکستان کی ریاست پہ حملہ کیا جسے پاکستان کے عوام نے ناکام بنا دیا، احسن اقبال
-
حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
-
قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کیکرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اعظم
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
-
احسن اقبال سے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، مختلف امور پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.