Live Updates

جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑکیس: عدالت نے فرخ حبیب کو کیس سے ڈسچارج کردیا

منگل 20 فروری 2024 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سیاسی رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔فرخ حبیب انسداد دہشت گری عدالت پیش ہوئے، کیس کی سماعت جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں فرخ حبیب کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، فرخ حبیب کی جانب سے درخواست قبل از گرفتاری ضمانت واپس لے لی گئی۔

عدالت نے فرخ حبیب کو کیس سے ڈسچارج کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یکم مارچ 2023 کو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ آمد پر ہنگامہ آرائی پر 2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے تھے۔ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ایک ہجوم نما لشکر اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے پیدل اور گاڑیوں پر جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی گیٹ پر پہنچا۔مقدمات میں فرخ حبیب سمیت اٴْس وقت پی ٹی آئی میں موجود دیگر رہنماؤں راجا خرم، مرادسعید، علی نواز، عامرکیانی، ، غلام سرور خان راجا بشارت، شہزاد وسیم، شبلی فراز، کرنل عاصم، میجر طاہر صادق اور حماد اظہر کے نام شامل کیے گئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات